آئی پی ایل ،ویرات کوہلی کےنئے ٹیٹو کا کیا مقصد ہے؟
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ویب ڈیسک) حال ہی میں ویرات کوہلی نے آئی پی ایل کی شروعات سے قبل سیدھے بازو پر ایک نیا ٹیٹو بنوایا جس کی تصاویر سوشل میڈیا پر بھی کافی وائرل ہورہی ہیں، صارفین کی جانب سے بھارتی کرکٹر کے نئے ٹیٹو کو پسند بھی کیا جارہا ہے۔
آئی پی ایل(IPL) میں رائل چیلنجرز بنگلورکے کھلاڑی ویرات کوہلی کے بازو پر بنا یہ ٹیٹو کِھلے ہوئے ایک پھول کی پنکھڑیوں کی طرح نظر آتا ہے جس کے ارد گرد خوبصورتی کے ساتھ ڈیزائن بنایا گیا ہے۔
مزید پڑھیں: عمران خان کی ممکنہ نااہلی اور پارٹی سربراہی سے ہٹانے کے مقدمے میں اہم پیش رفت
بھارتی میڈیا کے مطابق اس ٹیٹو کو بنانے والے آرٹسٹ سنی بھانوشالی نے بتایا کہ کوہلی اپنے پرانے ٹیٹو کو چھپانے کے لیے ایک نیا ٹیٹو بنوانا چاہتے تھے، یہ نیا ٹیٹو ویرات کی روحانیت کی عکاسی کرے گا، یہ ڈیزائن تمام چیزوں کے باہمی تعلق کی نمائندگی ہے۔
انہوں نے کہا کہ یہ واضح تھا کہ یہ ٹیٹو کوہلی کے لیے بہت معنی رکھتا ہے اور وہ اسے صحیح طریقے سے بنوانے کے لیے کافی پرعزم تھے اس لیے انہوں نے اپنے دل اور روح کو اس ڈیزائن میں ڈالا اور اسے مکمل کیا۔