بہاری چکن کیسے بنتا ہے؟
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ویب ڈیسک)رمضان المبارک کے مہینے میں سحر و افطار میں طرح طرح کے پکوان پکائے جاتے ہیں،ان پکوانوں میں ایک بہاری چکن بھی ہے،بہاری چکن کیسے بنتا ہے؟
اجزاء: چکن (آٹھ حصے کرلیں) ایک کلو، ادرک لہسن پسا ہوا ایک کھانے کا چمچ، نمک حسب ذائقہ، لال مرچ پسی ہوئی (ایک کھانے کا چمچ)، خشخاش دو کھانے کے چمچ، گرم مصالحہ پسا ہوا ایک کھانے کے چمچ، کچا پپیتا پسا ہوا ایک چائے کا چمچ، کچی پیاز (پسی ہوئی) آدھی پیالی، تلی ہوئی پیاز آدھی پیالی، دہی آدھی پیالی، کوئلہ چھوٹا ٹکڑا، کوکنگ آئل آدھی پیالی۔
ترکیب:
چکن کے ٹکڑوں کو دو سے تین ٹیڑھے کٹ لگا کر اچھی طرح دھو لیں اور صاف کپڑے سے خشک کر لیں پھر ادرک لہسن، نمک، لال مرچ، خشخاش، گرم مصالحہ، کچا پپیتا، کچی اور تلی ہوئی پیاز اور دہی لگا کر چکن کو 2-3گھنٹوں کیلئے فریج میں رکھ دیں- کوئلے کو چولہے پر رکھ کر اچھی طرح دہکا لیں۔ دیگچی میں مصالحہ لگی ہوئی چکن ڈال دیں- بیچ میں فوائل پیپر یا پیاز کا چھلکا رکھ کر اس پر کوئلہ رکھ دیں- کوئلے کے اوپر کوکنگ آئل ڈال دیں اور فوراً ڈھک دیں تاکہ دھواں نہ نکلنے پائے- 15-20منٹ بعد کوئلہ نکال کر چکن کو اتنی دیر پکائیں کہ چکن کا پانی خشک ہوجائے- پھر 5منٹ ہلکی آنچ پر پکا کر چولہے سے اتار لیں۔