پنجاب حکومت نے وزیر اعظم کے گھر ہیلی پیڈ کی اپ گریڈ کا فیصلہ واپس لے لیا

Apr 03, 2023 | 13:26:PM

(24نیوز)پنجاب حکومت نے وزیر اعظم شہباز شریف کے گھر ہیلی پیڈ کی اپ گریڈ کا فیصلہ واپس لے لیا۔ 
پنجاب حکومت اب وزیر اعظم کے گھر ماڈل ٹاؤن میں ہیلی پیڈ کو اپ گریڈ نہیں کرے گی،محکمہ داخلہ نے اپ گریڈ کرنے کے فنڈ زجاری کرنے کا لیٹر واپس لے لیا ہے،کیبنیٹ کمیٹی نے رات کو وزیر اعظم کی ہیلی پیڈ کی اپ گریڈ کرنے اور لینڈ نگ کی سہولت دینے کی منظوری دی تھی۔ 
حکومت پنجاب نے اب یہ فیصلہ واپس لے لیا ہے۔

مزیدخبریں