عاصم اظہر اپنا اگلا گانا بھارتی گلوکار بادشاہ کے ساتھ ریلیز کریں گے یا نہیں؟
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ویب ڈیسک)پاکستانی گلوکار عاصم اظہر اپنا اگلا گانا بھارتی گلوکار بادشاہ کے ساتھ ریلیز کریں گے یا نہیں؟
گزشتہ دنوں عاصم اظہر نے بھارتی گلوکار بادشاہ سے ملاقات کی، انہوں نے اس ملاقات کی ایک تصویر اپنے سوشل میڈیا پلیٹ فارم انسٹاگرام اور ٹوئٹر پر شیئر کی جو تیزی سے وائرل ہوگئی۔
پاکستان میوزک انڈسٹری کے گلوکار اور اداکار عاصم اظہر نے اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹس سے بھارتی گلوکار اور ریپر آدتیہ پرتیک سنگھ سسودیا عرف بادشاہ کے ہمراہ تصویر شیئر کی تو مداحوں نے دونوں گلوکاروں سے ایک ساتھ گانا پیش کرنے کی فرمائش کر دی۔
View this post on Instagram
مذکورہ تصویر میں دونوں گلوکار شطرنج کی دیوقامت بساط پر کھڑے ہیں۔ یہ ملاقات پرتگال کے شہر لسبن میں ہوئی ہے۔
music, conversation & much more ????@Its_Badshah pic.twitter.com/NpwRLEUjZl
— Asim Azhar (@AsimAzharr) March 28, 2023
عاصم اظہر کی شیئر کی گئی پوسٹ کے کیپشن میں انہوں نے لکھا کہ ’فن کی کوئی سرحد نہیں ہوتی‘ اور ’ بادشاہ کے ساتھ موسیقی اور گفتگو کی‘۔
ان کے پرستاروں کی بڑی تعداد نے عاصم اظہر سے بادشاہ کے ساتھ مشترکہ میوزک پیش کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔ تاہم عاصم اظہر کی حالیہ انسٹا اسٹوری سے یوں لگتا ہے کہ گلوکار اپنے پرستاروں کا مطالبہ جلد پورا کرنے والے ہیں۔
یاد رہے کہ بھارتی گلوکار بادشاہ عاصم اظہر کی گلوکاری کے معترف ہیں، انہوں نے گزشتہ برس ریلیز ہونے والے گانے’حبیبی‘ پر عاصم اظہر کو خوب داد دی تھی۔