آئی پی ایل کے مقابلے پاکستان میں کیسے دیکھے جا سکتے ہیں؟

Apr 03, 2023 | 13:39:PM

(افضل بلال)کرکٹ سے محبت کرنے والے دنیا بھر میں موجود ہیں،جہاں کہیں بھی میچ ہوتا ہے تو وہ شائقین کرکٹ کیلئے اہمیت کا حامل ہے،پاکستان اور بھارت کے کھلاڑیوں کے میچ تو سب شوق سے دیکھتے ہیں،پاکستان میں ہونے والی پی ایس ایل کو بھارت میں آئی پی این یا پروکسیز لگا کر دیکھا گیا ،اب بھارت میں ہونیوالی آئی پی ایل کو دیکھنے کیلئے پاکستانی شائقین بے تاب ہیں ۔ بھارت میں جاری کرکٹ لیگ آئی پی ایل(IPL) کے مقابلے پاکستان میں دیکھے جا سکتے ہیں۔ 

بھارت میں پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے میچز کو دیکھانے پر پابندی عائد ہے جس کے پیش نظر حکومت پاکستان کی نے انڈین پریمیر لیگ (آئی پی ایل) کے مقابلوں کی ملک میں براڈکاسٹنگ پر پابندی عائد کر رکھی ہے۔ لیکن اس کے باوجود پاکستان میں آئی پی ایل کے میچز دیکھنا ممکن ہے۔ 

ضرور پڑھیں :آئی پی ایل ،ویرات کوہلی کےنئے ٹیٹو کا  کیا مقصد ہے؟

تمام پاکستانی سپورٹس چینلز کو آئی پی ایل میچز دکھانے کی اجازت نہیں ہے جس پر پاکستانی کرکٹ شائقین آئی پی ایل میچز دیکھنے میں پریشانی کا سامنا کر رہے ہیں لیکن پاکستان کے بہت سے کیبل ڈسٹری بیوٹر زبھارتی سپورٹس چینلز کو براہ راست نشر کر رہے ہیں جن کی بدولت پاکستان میں آئی پی ایل کے مقابلے دیکھے جا سکتے ہیں۔ 

بھارتی سپورٹس چینلز کے علاوہ بہت سی ایپس اور وی پی این کی مدد سے آئی پی ایل کے میچز براہ راست پاکستان میں دیکھے جا سکتے ہیں۔ 

مزیدخبریں