(24نیوز) بھارتی بزنس مین مکیش امبانی کی ہونے والی بہو رادھیکا مرچنٹ کا ہینڈ بیگ کتنی قیمت کا ہے، اس حوالے سے حیران کن انکشاف ہوا ہے۔
گزشتہ روز نیتا مکیش امبانی کلچرل سینٹر میں ہونے والی ایک تقریب میں اپنے منگیتر آننت امبانی کے ساتھ رادھیکا مرچنٹ بڑے ہی اسٹائلش انداز میں داخل ہوئیں۔
اس موقع پر انہوں نے سیاہ رنگ کی ساڑھی زیب تن کی ہوئی تھی جس میں وہ کافی اچھی لگ رہی تھیں۔ انہوں نے اپنے ہاتھ میں ایک انتہائی قیمتی پرس بھی تھاما ہوا تھا جس نے سب کی توجہ اپنی جانب کرلی۔
سلور رنگ کے اس چھوٹے سے بیگ میں ایک مائک فرنٹ فلیپ ہے، جس کا ڈیزائن بھی کافی عمدہ بنا ہوا ہے۔
کچھ تحقیق کرنے پر معلوم ہوا کہ ان کے شاندار پرس کی قیمت 63 ہزار 750 ڈالر یعنی پاکستانی ایک کروڑ 80 لاکھ سے زائدہے۔
یاد رہے کہ بھارت کے ارب پتی تاجر مکیش امبانی کے چھوٹے بیٹے آننت امبانی کی رادھیکا مرچنٹ سے گزشتہ سال دسمبر میں منگنی ہوئی تھی۔