(24نیوز)یوٹیلٹی سٹورزانتظامیہ کی بدانتظامی عروج پر جا پہنچی،رمضان المبارک میں بھی شہریوں کواشیاءضروریات کے حصول میں دشواری کاسامنا۔
یوٹیلٹی سٹورزپرآٹے کی عدم دستیابی نے شہریوں کوپریشان کردیا،شہریوں کا کہنا تھا کہ کئی روزسے آٹے کے حصول کیلئے چکرلگاتے ہیں لیکن آٹانہیں ملتا،حکومت نے رمضان پیکج کااعلان کیاتھاتواس کے مطابق سہولت بھی تودے،عام مارکیٹوں سے آٹاخریدنہیں سکتے کیوںکہ مہنگااورقوت خریدسے باہرہے،حکومت اوریوٹیلٹی سٹورحکام کو آٹے کی قلت کی وجوہات کاپتہ لگاناچاہیے،حکومت کوعوام کی فکرہی نہیں ہے صرف اپنے معاملات میں لگی ہوئی ہے۔
آٹا غائب،یوٹیلٹی سٹورز پر شہری رل گئے
Apr 03, 2023 | 14:40:PM