(ویب ڈیسک)رمضان المبارک برکتوں اور رحمتوں کا مہینہ ہے،اس میں تمام مسلمان روزہ رکھتے ہیں،روزہ کے حوالے سے مختلف شرعی مسائل بھی ہیں جس کا جاننا ہر روزہ دار کیلئے ضروری ہے۔
سوال یہ ہے کہ روزے کی حالت میں وضو یا غُسل کرتے وقت ناک اور مُنہ میں پانی ڈالتے وقت کس چیز کا خیال رکھنے کی ضرورت ہے؟
حدیث شریف کے مطابق اس کا جواب یہ ہے کہ عام حالت میں تو کُلّی کرتے وقت اور ناک میں پانی ڈالتےوقت مبالغہ کرنا چاہیے کہ حلق تک یا ناک کے نرم حصّے تک پانی پہنچ جائے لیکن روزہ کی حالت میں ناک اور مُنہ میں پانی ڈالنے میں مبالغہ سے کام نہ لیا جائے ورنہ روزہ ٹوٹنے کا اندیشہ ہے۔
ضرور پڑھیں : روزے کی حالت میں کسی کو قے ہو جائے تو اس کا کیا حکم ہے؟
حضرت لقیط بن صبرہؓ فرماتے ہیں کہ میں نے جناب رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے وضو کے بارے میں پوچھا تو آپ نے ارشاد فرمایا: ’’وضو اچھی طرح مکمل کرو۔ اُنگلیوں کے درمیان میں خلال کرو اور ناک میں اچھی طرح پانی ڈالو مگر یہ کہ تم روزہ سے ہو۔‘‘ (ترمذی)