بدترین مہنگائی،کاروبار ختم،تاجر بھی پریشان ہو گئے
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24نیوز)بڑھتی مہنگائی کی وجہ سے کراچی کریم آباد فرنیچر مارکیٹ کے تاجر بھی پریشان ہو گئے،مارکیٹ کے صدر رحیم جیوانی نے ٹیکسز میں اضافے کو کاروبار متاثر ہونے کی وجہ قرار دیدیا۔
صدر کریم آباد فرنیچر مارکیٹ رحیم جیوانی کا کہنا تھا کہ مہنگائی کی وجہ سےلوگوں کی قوت خرید متاثر ہورہی ہے،ایک لاکھ والا فرنیچر ڈیڑھ لاکھ کا ہوگیا ہے ،تاجر ٹیکسز کے بوجھ تلے دب گئے ہیں ،خریدار سوچتا ہے 5 سے 10 ہزار کا فرق ہوگا مگر کئی گناہ قیمتیں بڑھ چکی ہیں ۔
دکانداروں کا کہنا ہے کہ فرنیچر کا کاروبار بلکل ختم ہے،ٹیکس لگنے کے بعد فرنیچر لوگوں سے دور ہورہا ہے ،فرنیچر کا خام مال باہر سے آتا ہے ،ڈالر کی وجہ سے ریٹ بڑھ گئے ہیں۔
مزدور کا کہنا ہے کہ مال فروخت نہیں ہورہا ہے دیہاڑی نہیں لگ رہی ، پورا دن فارغ بیٹھے رہتے ہیں ،ایک دیہاڑی بھی مشکل سے لگتی ہے ۔