وہ غذائیں جن سے رمضان میں پیاس کا احساس اور تھکن نہیں ہو گی

Apr 03, 2023 | 15:04:PM
ایسی غذائیں یا کھانے بتائیں گے جو رمضان کے دوران آپ کو تھکن سے بچائیں گے اور پیاس بھی نہیں لگنے دیں گے۔
کیپشن: فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک) ایسی غذائیں یا کھانے  جو رمضان کے دوران آپ کو تھکن سے بچائیں گے اور پیاس بھی نہیں لگنے دیں گے۔ 

ماہ مبارک کا دوسرا عشرہ شروع ہوچکا ہے، دن بھر روزہ رکھنے کے بعد بعض لوگوں کے جسم میں کمزوری ہوجاتی ہے جس سے انہیں مسلسل تھکاوٹ کی شکایت رہتی ہے، اس کے علاوہ رمضان میں پیاس بھی اہم ہے۔

وہ افراد جنہیں صحت کے مسائل ہیں، انہیں یہ مسئلہ زیادہ پیش آتا ہے کیونکہ رمضان کی روٹین میں انسان کا سونا کم ہوجاتا ہے۔آج ہم آپ کو ایسی غذائیں یا کھانے بتائیں گے جو رمضان کے دوران آپ کو تھکن سے بچائیں گے اور پیاس بھی نہیں لگنے دیں گے۔

 پالک:

پالک اور گوبھی جیسی سبزیاں  کاربوہائیڈریٹس، فائبر اور ضروری وٹامنز اور معدنیات سے لیس ہوتی ہیں، اسے کھانے سے انسانی جسم میں بھرپور توانائی آتی ہے، لہٰذا  جتنا ہوسکے رمضان میں پالک کا استعمال کریں۔

کھجوریں:

رمضان میں کھجور کو افطار کے وقت کھایا جاتا ہے چونکہ کھجور سے روزہ افطار کرنا سنت بھی ہے لیکن معمول بنالیں کہ افطار سے سحر تک 5 سے 6 کھجوریں لازمی کھائیں۔

قدرتی مٹھاس ہونے کی وجہ سے کھجور جسم کو توانائی فراہم کرتی ہے،  اس کے علاوہ یہ فائبر اور ضروری معدنیات پوٹاشیم، میگنیشیم کا بھی بہترین ذریعہ ہے۔

کیلے اور سیب:

کیلے اور سیب کا شمار ان پھلوں میں ہوتا ہے جو فائبر سے بھرپور ہوتے ہیں،  ان میں ایسے وٹامنز اور معدنیات ہوتے ہیں جو قوت مدافعت کو بڑھانے، پیاس کو کم کرنے اور پانی کی کمی نہیں ہونے دیتے۔

 دہی:

پروٹین اور کیلشیم سے مالا مال دہی ایک مکمل غذا ہے، اس میں پروبائیوٹکس ہوتے ہیں جو آنتوں کی صحت کے لیے بہترین ہوتے ہیں۔ 

دہی ہڈیوں کے لیے بھی مفید ہے، یہ انسانی جسم کو تھکن سے بچاتا ہے، اس کے علاوہ کچھ لوگوں کا یہ بھی کہنا ہے کہ اسے سحر میں کھانے سے پیاس نہیں لگتی۔

شکرقندی:

پوٹاشیم، وٹامن اے ، سی اور بی 6  سے بھرپور شکر قندی کو  ابال کر یا تیل کے بغیر فرائی کر کے استعمال کرنا چاہیے۔