پاک نیوزی لینڈ کرکٹ سیریز، سکیورٹی کیلئے پاک فوج، رینجرز اور ایس ایس جی کمانڈوز طلب
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24 نیوز) پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان ہونے والی کرکٹ سیریز کی سکیورٹی کیلئے انتظامیہ نے پاک فوج، رینجرز اور ایس ایس جی کمانڈوز کو طلب کر لیا ہے۔
سکیورٹی خدشات کے پیش نظر پاک نیوزی لینڈ کرکٹ سیریز کیلئے انتظامیہ نے پاک فوج، رینجرز اور ایس ایس جی کمانڈوز کو طلب کر لیا ہے۔ انتظامیہ کی جانب سے پاک آرمی کی 1 کمپنی، رینجرز کی 2 اور ایس ایس جی کمانڈوز کی بھی 1 کمپنی کیلئے مراسلہ وزارتِ داخلہ کو ارسال کر دیا گیا ہے۔
مزید پڑھیں: کرکٹ ورلڈ کپ 2023 کا نیا لوگو جاری
شہر لاہور میں پاک نیوزی لینڈ کرکٹ سیریزکے دوران سکیورٹی کےلئے فول پروف انتظامات کئے جائیں گے۔سکیورٹی فول پروف بنانےکےلئے 14 اپریل سے لاہور اور راولپنڈی کےلئے رینجرز، پاک فوج اور ایس ایس جی کمانڈوز کی بھی مددمانگ لی گئی ہے، لاہور میں 3میچزکےلئے کل 8 ہزار نفری سکیورٹی خدمات سر انجام دے گی جن میں 50 ایلیٹ فورس کی ٹیمیں اسٹیڈیم، روٹ اور ہوٹل کے گردونواح تعینات کی جائیں گی۔
واضح رہے کہ اس سے قبل کیوی ٹیم گزشتہ برس میچ سے کچھ دیر پہلے سکیورٹی خدشات ظاہر کرتے ہوئے پاکستان سے واپس چلی گئی تھی۔