(ویب ڈیسک)چیئرمین پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) عمران خان نےکہا ہےکہ آج ہم اپنی آئینی تاریخ کے فیصلہ کن موڑپرکھڑے ہیں۔
ایک ٹوئٹ میں عمران خان کا کہنا تھا کہ ہمارے پاس دو راستے ہیں، ترکیہ کے نقش قدم پر چلیں یا میانمار بن جائیں۔ پی ٹی آئی کی طرح ہر ایک کو انتخاب کرنا چاہیے کہ وہ کس کے ساتھ کھڑے ہیں، آئین، قانون کی حکمرانی اور جمہوریت کے ساتھ یا پھر کرپٹ مافیہ اور فاشزم اور جنگل کے قانون کے ساتھ۔