(24 نیوز) وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف سے بلوچستان عوامی پارٹی اور بلوچستان نیشنل پارٹی کے وفد نےملاقات کی۔
تفصیلات کے مطابق ملاقات میں بلوچستان میں جاری ترقیاتی منصوبوں اور پاک ایران تجارت کے فروغ کے حوالے سے تفصیلی گفتگو ہوئی وزیراعظم نواز شریف نےملاقات میں کہا کہ بلوچستان کی ترقی حکومت کی اولین ترجیح ہے جبکہ حکومت بلوچستان کی با صلاحیت افرادی قوت کی ترقی کیلئے اقدامات کر رہی ہے۔
واضح رہے کہ نیشنل پارٹی کی وفد میں وفاقی وزیر دفاعی پیداوار سردار اسرار ترین، وزیر مملکت ہاشم نوتیزئی، ارکان قومی اسمبلی خالد حسین مگسی، زبیدہ جلال، احسان اللہ ریکی، روبینہ عرفان اور پروفیسر ڈاکٹر شہناز بلوچ شامل تھے.