لارجربینچ نہ بناتوایسابحران ہوگاجس سے مارشل لا کا خدشہ ہے، بلاول بھٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24 نیوز)پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئر مین اور وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ اب بھی وقت ہے سب ہوش کے ناخن لیں،پاکستان کوایک بارپھرآمریت کے دلدل میں پھینک دیاگیا، پنجاب اور خیبرپختونخوا میں الیکشن کے حوالے سے سپریم کورٹ کا لارجربینچ نہ بناتوایسابحران ہوگاجس سے مارشل لاءکا خدشہ ہے۔
لاڑکانہ میں شہید اے ایس آئی کے گھر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بلاول بھٹو زرداری نے کہاکہ سندھ شہیدوں کی زمین ہے اور ہم آج پھر ایک شہید کے گھر تعزیت کیلئے آئے ہیں۔
چیئرمین پیپلزپارٹی نے کہا کہ سلیکٹڈنے دہشتگردوں کوجیل سے رہاکروانے کافیصلہ کیا، عمران دورکے ناقص فیصلوں سے دہشت گردی کاسامنا ہے،ہماری بہادرافواج دلیری سے دہشتگردوں کاسامناکررہی ہیں،دہشت گردوں کوپہلے بھی شکست دی،اب بھی دیں گے۔
انہوں نے کہا کہ پرویزمشرف کاچیف پولنگ ایجنٹ عمران خان تھا،پیپلزپارٹی نے73کے آئین کی بنیاد رکھی،پی ٹی آئی میں ہرسیاسی رہنما ڈکٹیٹرکی سیاسی اولاد ہے، پیپلز پارٹی آج بھی آئین کا دفاع کر رہی ہے، مستقبل میں بھی کرے گی،عدلیہ میں جو کچھ ہو رہا ہے وہ قوم اورملک کے سامنے ہے۔
پیلپز پارٹی کے چیئرمین کا مزید کہنا تھا کہ پنجاب اور خیبرپختونخوا میں انتخابات کے حوالے سے چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس عمر عطاءبندیال سمیت تین ججز کو سوچنا چاہیے کہ کیا ہو رہا ہے؟اعلیٰ عدلیہ پرججزکی طرف سے تاریخی تنقیدہورہی ہے، عدلیہ میں جوہورہاہے وہ قوم اورملک کے سامنے ہے،انصاف کرنےوالا ادارہ کیا ٹائیگرفورس بنناچاہتاہے،آج اعلیٰ عدلیہ پرججزکی طرف سے تاریخی تنقید ہورہی ہے، 3ججزپراپوزیشن کاعدم اعتماد نہیں،باقی ججزکابھی عدم اعتماد ہے، 3ججزمیں سے ایک جج وہ ہیں جن کے فیصلے کے نتیجے میں پاکستان ڈیمو کریٹک (پی ڈی ایم) کی پنجاب حکومت چھین لی گئی۔
بلاول بھٹو زرداری کا مزید کہنا تھا کہ دوسرے جج نے اپنے نوٹ میں کہا کہ پنجاب الیکشن میں ازخودنوٹس بنتاہے،جب آپ اپنی سوچ دکھاتے ہیں تو اس کے نتیجے میں آپ کابینچ میں بیٹھنامناسب نہیں،جسٹس اعجازالاحسن اب تک کیسے اس بینچ کاحصہ ہیں،آپ اپنے ججزعدم اعتماد کرکے اٹھ جاتے ہیں تولارجربینچ بنادیناچاہیے،لارجربینچ فیصلہ سنائے گاتو سرآنکھوں پرہوگا۔
یہ بھی پڑھیں: جسٹس مظاہر علی اکبر نقوی کیخلاف سپریم جوڈیشل کونسل میں ریفرنس دائر