اسلام آباد سمیت دیگر حصوں میں گرج چمک کیساتھ بارش کی پیش گوئی

Apr 03, 2023 | 22:26:PM

(24 نیوز)وفاقی دارالحکومت سمیت ملک کے دیگر حصوں میں بارش کی پیش گوئی کی گئی ہے۔
محکمہ موسمیات کاکہناہے کہ اسلام آباد میں مطلع جزوی ابر آلود رہنے گرج چمک اور تیز ہوائوں کے ساتھ بارش کا امکان ہے ، خیبرپختونخوا کے بیشتر اضلاع میں موسم خشک رہنے کا امکان ہے،تاہم کرم، چترال، دیر، سوات،مالاکنڈ،مانسہرہ، کوہستان اورایبٹ آباد میں تیزہواؤں اورگرج چمک کے ساتھ بارش کی توقع ہے۔
رپورٹ میں کہا گیاہے کہ پنجاب کے بیشتر اضلاع میں موسم خشک رہنے کا امکان ہے، مری، گلیات، راولپنڈی، اٹک، چکوال اور جہلم میں تیز ہواو¿ں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کی توقع ہے،چند مقامات پر ژالہ باری اور موسلا دھار بارش کا بھی امکان ہے۔
ادھر بلوچستان کے بیشتر اضلاع میں موسم خشک رہے گا، جبکہ سندھ کے بیشتر اضلاع میں موسم خشک رہنے کا امکان ہے ،کشمیر اورگلگت بلتستان میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کی توقع ہے۔
محکمہ موسمیات کاکہناتھا کہ بلند پہاڑوں پر برفباری متوقع ہے، کشمیر میں چند مقامات پر موسلادھار بارش ،ژالہ باری کا بھی امکان ہے۔

یہ بھی پڑھیں: صوبے میں عام تعطیل کا اعلان

مزیدخبریں