(24 نیوز)خیبر پختونخوا کے ضلع کوہاٹ میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے 2 پولیس اہلکار شہید ہوگئے ۔
تفصیلات کے مطابق پولیس کانسٹیبل قاسم اور کانسٹیبل ایاز موٹر سائیکل پر تراویح ڈیوٹی کیلئے جارہے تھےکہ نامعلوم افراد کی فائرنگ سے دونوں شہید ہوگئے جبکہ واقعے کی اطلاع پر پولیس کی بھاری نفری جائے وقوعہ پر پہنچ گئی ۔
پولیس کے مطابق دونوں شہدا کی لاشوں کو ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے جبکہ واقعے میں ملوث دہشت گردوں کی تلاش کیلئے علاقے میں سرچ آپریشن جاری ہے ۔