(24 نیوز )ترکیہ کے دارالحکومت استنبول کے نائٹ کلب میں لگنے والی آگ سے جاں بحق ہونے والے افراد کی تعداد 29 ہو گئی ہے جبکہ ایک شخص کی طبیعت تاحال نازک بتائی جا رہی ہے ۔
غیر ملکی خبر رساں ادارے بی بی سی نے استبول کے گورنر داؤت گل کے حوالے سے بتایا کہ نائٹ کلب میں تزئین و ارائش کے دوران لگنے والی آگ سے 29 افراد لقمہ اجل بن چکے ہیں ، 16 منزلہ عمارت کے مین فلور پر دوپہر 12 بجے اچانک آگ بھڑک اٹھی جس نے دیکھتے ہی دیکھتے پوری عمارت کو اپنی لپیٹ میں لے لیا،ترکیہ کے وزیر انصاف کا کہنا ہے کہ 8 افراد کے وارنٹ گرفتاری جاری کر دیئے گئے ہیں جن میں ہوٹل مینجمنٹ اور تزئین و آرائش کا ٹھیکے دار بھی شامل ہے۔