متحدہ عرب امارات کا طلبا کیلئے سہولیات متعارف کرانے کا اعلان
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ویب ڈیسک)متحدہ عرب امارات (یو اے ای) نے پاکستان میں طلبا کے لیے قرضے اور دیگر سہولیات متعارف کرانے کا اعلان کر دیا۔
تفصیلات کے مطابق متحدہ عرب امارات کے قونصل جنرل کی جانب سے کراچی یونیورسٹی کے سینئر اساتذہ کے اعزاز میں افطار پارٹی کا اہتمام کیا گیا، مہمانوں کی تواضع یو اے ای کے روایتی کھانوں سے کی گئی، افطار پارٹی میں قونصل جنرل کے صاحبزادوں نے ذاتی دلچسپی لی۔
یہ بھی پڑھیں: استنبول: نائٹ کلب میں آگ لگنے سے 29 افراد جاں بحق
متحدہ عرب امارات کے قونصل جنرل بخیت عتیق الرومیتی نے تقریب میں اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ دعوت کا مقصد پاکستان اور متحدہ عرب امارات کے درمیان تعلقات کو مزید مستحکم کرنا ہے۔
انہوں نے کہا کہ متحدہ عرب امارات پاکستان میں مختلف شعبوں میں سرمایہ کاری کر رہا ہے اور ہم تعلیم کے میدان میں بھی طلبا کے لیے قرض اور دیگر سہولیات متعارف کروائیں گے۔