(ویب ڈیسک)بھارتی اداکارہ راکھی ساون سے شادی کرنے والے عادل خان درانی کا کہنا ہے کہ وہ اداکاری کرنا اور بگ باس میں شامل ہونا چاہتے تھے۔
تفصیلات کے مطابق اپنے ایک تازہ انٹرویو کے دوران عادل درانی نے خود کو راکھی کا صرف بوائے فرینڈ قرار دیا اور کہا کہ انہوں نے اداکاری کی دنیا میں قدم راکھی کا بوائے فرینڈ بن کر کرنے رکھنے کی کوشش کی تھی۔
یہ بھی پڑھیں:بین اسٹوکس کا ٹی 20 ورلڈکپ میں حصہ لینے سے انکار
واضح رہے کہ عادل اور راکھی کی شادی گزشتہ برس ہوئی تھی، دونوں نے ایک دوسرے پر الزامات کی بارش کرکے راہیں بھی جدا کرلی تھیں۔