(ویب ڈیسک)بھارت کی معروف ڈانسر گرل نورا فتحی نے کیریئر کے ابتدائی دنوں کے حوالے سے اہم راز سے پردہ اٹھا دیا۔
اداکارہ نورا فتحی کو کیریئر کے ابتدا میں انتہائی اذیت کا سامنا کرنا پڑا جس کا انہوں نے اعتراف کرتے ہوئے کہا کہ جب وہ پہلی مرتبہ بھارت آئیں تو اس وقت انکے پاس صرف 5 ہزار روپے تھے اور وہ اس وقت یہ نہیں جانتی تھیں کہ بھارت میں ایک ہزار ڈالر کا کیا مطلب ہوتا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ میں ابتدا میں ایک اپارٹمنٹ میں رہتی تھی جس میں مزید 9 افراد رہائش پذیر تھے اور تمام ہی نفسیاتی مریض تھے لیکن اس اپارٹمنٹ میں انکا اور دو لڑکیوں کا علیحدہ کمرہ تھا۔
ڈانسر گرل نورا کا کہنا تھا کہ ممبئی کے اس اپارٹمنٹ میں رہتے ہوئے وہ سوچتی تھیں کہ آخر میں نے خود کو کہاں پھنسادیا ، اس معاملے سے میں آج بھی ذہنی اذیت میں ہوں، انکشاف کیا کہ شوبز میں کام کروانے کیلئے ایجنسیز انہیں مکمل معاوضہ نہیں دیتی تھیں۔
نورا کا کہنا تھا کہ وہ لوگ آپ کی تضحیک کرتے ہیں، حتیٰ کہ آپ کے سانس لینے کے بھی پیسے کاٹ لیتے ہیں، وہ اتنے ہی پیسے دیتے تھے کہ میں ایک انڈے اور بریڈ پر گزارا کرتی تھی،انہوں نے کہا کہ کچھ ایجنسیاں ایسی ہیں جو آپکا استحصال کرتی ہیں اور بھارت میں ان سے آپ کے تحفظ کیلئے کوئی قانون نہیں ہے۔
بالی وڈ ڈانسر نورا فتحی نے الزام لگایا ہے کہ بالی وڈ انڈسٹری میں صرف چار لڑکیوں کو ہی مسلسل کام دیا جا رہا ہے،نورا فتحی یہ بات نہیں مانتیں کہ اُن کے ڈانس گرل ہونے کی وجہ سے بالی وڈ میں انہیں لِیڈ رول میں فلمیں نہیں دی جا رہیں۔
انہوں نے فلم میکرز پر الزام لگایا کہ وہ چار لڑکیوں کے علاوہ کسی اور کی طرف دیکھ بھی نہیں رہے اور صرف انہیں ہی کام دے رہے ہیں،نورا فتحی نے کہا کہ میرا نہیں خیال کہ مجھے ڈانس کی وجہ سے کاسٹ نہیں کیا جاتا،انہوں نے کہا کہ بالی وڈ میں ہماری بڑی ہیروئین ڈانسرز تھیں جو بہت عمدہ کام کر چکی ہیں۔
نورا نے کہ ایک سال میں کچھ فلمیں ہی ریلیز ہوتی ہیں اور کبھی کبھار یہ ہوتا ہے کہ فلم میکرز سامنے نظر آنے والی اداکاراؤں کے علاوہ کسی اور کو کاسٹ ہی نہیں کرتے۔
نورا فتحی نے کیریئر کا آغاز 2020 میں ریلیز ہونے والی فلم ’سٹریٹ ڈانسر تھری ڈی‘ سے کیا تھا تاہم انہیں ’ساقی ساقی‘ اور ’دلبر دلبر‘ گانے پر ڈانس سے انڈیا سمیت دنیا بھر میں بھرپور شہرت ملی۔
واضح رہے کہ نورا فتحی کو بالی ووڈ میں بریک فلم ’راکی‘ ہینڈسم کے گیت "راک دا پارٹی" میں ڈانس کے بعد ملا، جس کے بعد وہ دیکھتے ہی دیکھتے بھارت میں سب سے مشہور رقاصہ بن گئیں۔