( اشرف خان)اسمگلنگ ملکی معیشت کیلئے بڑا خطرہ ،پاکستان ٹوبیکو کمپنی نے اسمگلنگ سے بڑے نقصان کا عندیہ دے دیا ۔
چئیرمین پاکستان ٹوبیکوکمپنی کا کہنا ہے کہ مالی سال 2023-24 کے اختتام پر اسمگل سگریٹس سے قومی خزانے کو 300 ارب روپے کا نقصان ہوگا ،نان ڈیوٹی پیڈ سگریٹس ملکی معیشت کو بھاری نقصانات دے رہا ہے ،پاکستان ٹوبیکو کمپنی کی سالانہ رپورٹ میں تفصیلات جاری کردی گئیں۔
پاکستان ٹوبیکو کمپنی کے مطابق اسمگل سگریٹس ٹیکس ادا کرنے والی جائز صنعت کے لئے سنگین خطرہ ہے ،فروری 23 میں ایکسائز تیکس میں ڈیڑھ گنا اضافہ کیا گیا ،ایکسائز ٹیکس بڑھنے کی وجہ سے مقامی سگریٹس کی قیمت میں 80 فیصد تک اضافہ ہوگیا ،ٹیکس میں اضافے ہونے کی وجہ سے اسمگل سگریٹس کے کاروبار کو فروغ ملا ۔
چئیرمین پاکستان ٹوبیکو کمپنی کا کہنا ہے کہ اسمگل سگریٹس ٹیکس کی چوری کی وجہ سے سستے برانڈ فروخت ہوتے ہیں ،ایف بی آر کا ٹریک اینڈ ٹریس سسٹم ٹیکس رجسٹرد کرانے کے لئے درست اقدام رہا ،پاکستان ٹوبیکو کمپنی نے 2022 میں مختلف ڈیوٹی اور ٹیکس کی مد میں 154 ارب روپے ادا کئے تھے ،پاکستان ٹوبیکو کمپنی نے 2023 میں قومی خزانے میں مختلف ڈیوٹی اور ٹیکسز کی مد میں 49 فیصد کا بڑا اضافہ ہوا۔
2023 میں مختلف ڈیوٹی اور ٹیکسز 48.9 فیصد اضافے سے 229 ارب 20 کروڑ روپے ادا کئے۔
یہ بھی پڑھیں : ایف آئی اے کی کارروائی، مطلوب اشتہاری ملزم یو اے ای سے گرفتار