راحت فتح علی خان کو" منافق "کہنے پرساحر علی بگا نے وضاحت دیدی
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ویب ڈیسک)پاکستانی گلوکار ساحر علی بگا نے نامور موسیقار راحت فتح علی خان کو "منافق" کہنے اور ان کے خلاف سخت الفاظ استعمال کرنے کی وجہ بتادی۔
تفصیلات کے مطابق گلوکار ساحر علی بگا نے فیس بک پر تفصیلی نوٹ لکھا کہ "وہ ایک کمپوزر ہیں جس پر انہیں فخر ہے، ساتھ ہی انہوں نے تسلیم کیا کہ ’اس میں کوئی شک نہیں کہ راحت فتح علی خان پاکستان کا بہترین ٹیلنٹ ہیں۔"
ساحر علی بگا نے لکھا کہ" انہوں نے ہمیشہ کوشش کی کہ پاکستان کا ٹیلنٹ دنیا تک پہنچائیں اور اس کے لیےیوسف صلاح الدین صاحب نے ان کی مدد کی اور کئی باصلاحیت لوگوں کو اسٹار بنایا۔"
گلوکار نے مزید لکھا کہ" انہوں نے "ضروری تھا" کے نام سے ایک گانا تخلیق کیا تھا، یہ وہ گانا ہے جس کے بارے میں انہیں خود یقین نہیں تھا کہ یہ پاکستان میوزک انڈسٹری کا ایک تاریخی گانا بنے گا، آج یہ گانا پاکستانی میوزک انڈسٹری اور پاکستانی کانٹینٹ کے لحاظ سے سرِفہرست ہے۔"
ساحر علی بگا نے لکھا کہ"اس گانے کے ایک تخلیق کار کے طور پر اگر انہیں ان کا حق دیا جائے تو اس پروجیکٹ کے ہیرو راحت فتح خان ہی انہیں کریڈٹ دے سکتے ہیں لیکن کسی وجہ سے وہ نہیں دے رہے۔"
گلوکار نے لکھا کہ" راحت فتح علی خان کو وضاحت دینی چاہیے کہ وہ ’ضروری تھا‘ کی کامیابی کا کریڈٹ انہیں کیوں نہیں دے رہے۔"
اُنہوں نے مزید لکھا کہ"اگر میں نے کسی کو منافق کہا ہے تو میں نے ہر اس شخص کو منافق کہا ہے جو حق کو چھپانا چاہتا ہے اور کسی کا حق مارنے کی کوشش کرتا ہے",گلوکار نے لکھا کہ" اللّٰہ نے راحت فتح علی خان کو اچھی صلاحیتوں سے نوازا ہے، وہ مجھے انسانیت کے ناطے میرا حق دیں۔"
ساحر علی بگا نے یہ بھی لکھا کہ "یوٹیوب پر کئی ثبوت ہیں جہاں راحت فتح علی خان نے انہیں کریڈٹ نہیں دیا، اور ساتھ ہی گلوکار نے ایک بار پھر گانے کا کریڈٹ دینے کی درخواست کی",انہوں نے کہا کہ"وہ چاہتے کہ انہیں آئیڈیلائز کرنے والے جونیئرز اپنے کیریئر میں اسی طرح کے مسائل کا سامنا کریں جن کا سامنا وہ خود کررہے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں:راکھی ساونت سے شادی کیوں کی ؟عادل درانی نے وجہ بتادی
واضح رہے کہ "ضروری تھا" کو راحت فتح علی خان نے گایا ہے اور اسے یونیورسل میوزک کے بینر تلے 2014 میں ریلیز کیا گیا تھا۔
مذکورہ گانے کو یوٹیوب پر ڈیڑھ ارب بار تک دیکھا جا چکا ہے اور اسے راحت فتح علی خان کا مقبول ترین گانا سمجھا جاتا ہے۔
مذکورہ گانے کی شاعری خلیل الرحمٰن قمر نے لکھی ہے، سلمان احمد کی طرف سے پروڈیوس کیا گیا ہے اور راہول سود کی طرف سے ہدایت دی گئی ہے جبکہ موسیقی ساحر علی بگا نے ترتیب دی تھی۔