’’پیزا سینڈوچ‘‘ اور بڑھائیں افطار دسترخوان کی شان
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ویب ڈیسک ) اگر آپ یہ سوچ کر پریشان ہیں کہ آج افطار میں کیا بنائیں تو کیوں ناں لذیذ ’پیزا سینڈوچ‘ سے افطار دسترخواں سجائیں۔
اجزاء:
بریڈ سلائس 8 عدد، چکن تکہ میٹ 1 عدد کیوبز میں کٹا ہوا، پیاز 1عدد چھوٹے کیوبز میں کٹی ہوئی، شملہ مرچ 1عدد چھوٹے کیوبز میں کٹی ہوئی، ٹماٹر 1عدد چھوٹے کیوبز میں کٹا ہوا، مکھن 4 اونس، نمک 1/2چائے کا چمچ، کالی مرچ 1/2 چائے کا چمچ، زیتون 4 سے 6 عدد کٹے ہوئے، اوریگانو 1چائے کا چمچ، چیڈر چیز 1 کپ کدوکش کی ہوئی، پیزا سوس 1/2 کپ، لال مرچ 1/2 چائے کا چمچ کُٹی ہوئی۔
ترکیب:
سب سے پہلے مکھن کو بریڈ سلائسز پر لگائیں۔
اب پیالے میں پیاز، ٹماٹر، شملہ مرچ، چکن تکہ میٹ کیوبز، نمک، کالی مرچ، زیتون، اوریگانو، چیڈر چیز، پیزا سوس اور کُٹی لال مرچ ڈال کر مکس کریں۔
اب بریڈ کے ایک سلائس کو ٹوسٹر پر رکھیں اور درمیان میں فلنگ بھر کر دوسرا سلائس رکھ دیں۔
پھر اسے 5 منٹ کے لیے ٹوسٹ کر لیں۔
باقی بریڈ سلائسز بھی اسی طرح تیار کریں، مزیدار ’پیزا سینڈوچ‘ تیار ہیں اسے فرینچ فرائس، کیچپ اور مایونیز کے ساتھ سرو کیجئے۔