(فرزانہ صدیق ) چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ اور سپریم کورٹ کے دیگر تین جسٹس کو دھمکی آمیز خطوط کے معاملے پر سی ٹی ڈی ٹیم کی جانب سے رجسٹرار سپریم کورٹ سے ملاقات کی گئی ہے ۔
تفصیلات کے مطابق سپریم کورٹ کے 4 ججز کو دھمکی آمیز خطوط ملنے کے معاملے پر کاونٹر ٹیرر از م ڈیپارٹمنٹ ٹیم نے رجسٹرار سپریم کورٹ سے ملاقات کی ہے ،وفاقی پولیس نے الگ سے مقدمہ درج کرنے کا فیصلہ کیا ہے، مقدمہ تھانہ سی ٹی ڈی میں درج کیا جائیگا، اس سے قبل ہائی کورٹ اسلام کے ججز کو ملنے والے خطوط کا مقدمہ بھی تھانہ سی ٹی ڈی میں درج کیا گیا تھا۔
واضح رہے کہ آج چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس قاضی فائز عیسٰی سمیت سپریم کورٹ کے 4 ججز کو دھمکی آمیز خط موصول ہوا ہے، ،جسٹس اطہر من اللہ، جسٹس جمال مندوخیل اور جسٹس امین الدین کو دھمکی آمیز خط موصول ہوئے، چاروں خط یکم اپریل کو سپریم کورٹ میں موصول ہوئے، چاروں خطوط میں پاؤڈرپایاگیا اور دھمکی آمیز اشکال بنی ہوئی تھیں،ذرائع نے بتایا کہ خطوط کو کاؤنٹر ٹیررازم ڈیپارٹمنٹ کے حوالے کر دیا گیا ہے۔