(اشرف خان) انٹر بینک میں 2دن سستا ہونے کے بعد ڈالرپھر سے مہنگا ہو گیاجبکہ اوپن مارکیٹ میں دیگر کرنسیوں کی قدر میں بھی اضافہ ہوا ہے ۔
تفصیلات کے مطابق انٹربینک میں ڈالر 8 پیسے مہنگا ہونے کے بعد 277.84 روپے سے بڑھ کر 277.92 روپے پر بند ہوا،دوسری جانب اوپن مارکیٹ میں ڈالر6 پیسے سستا ہوکر 279 روپے 98 پیسے پرآگیا ، یورو 81 پیسے اضافے سے 299روپے 94 پیسے کا ہوگیا ،برطانوی پاونڈ 47 پیسے مہنگا ہوکر 350.32 روپے ،امارتی درہم 4 پیسے کمی سے 76.03 روپے ،سعودی ریال 26 پیسے کمی سے 73.98 روپے کا ہوگیا۔
یہ بھی پڑھیں: سپریم کورٹ ججز کو دھمکی آمیز خطوط کا مقدمہ علیحدہ سے درج کرنے کا فیصلہ