(اویس کیانی)5 کابینہ ارکان کو اضافی قلمدان دے دیئے گئے ،کابینہ ڈویژن نے وفاقی وزیروں کے اضافی قلمدان کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا ۔
تفصیلات کے مطابق چودھری سالک حسین کو وزارت مذہبی امور کا اضافی قلمدان دے دیا گیا ،عبدالعلیم خان کو وزارت مواصلات کی اضافی وزارت دےدی گئی ،رانا تنویر کو بھی نیشنل فوڈ سکیورٹی کی منسٹری مل گئی ،احسن اقبال کو وزارت بین الصوبائی رابطہ کا اضافی قلمدان دےدیا گیا ،مصدق ملک کو وزارت آبی وسائل کا اضافی چارج مل گیا ۔
دریں اثنا وزیر اعظم شہباز شریف نے 3 نئے کوآرڈینیٹر مقرر کردیئے،رانا احسان افضل بغیرمحکمہ کوآرڈینیٹر مقررکر دیئے گئے،رومینہ خورشید عالم ماحولیاتی تبدیلی ،شبیر احمد عثمانی امور کشمیر و گلگت بلتستان پر کوآرڈینیٹر مقررکر دیئے گئے۔
یہ بھی پڑھیں: ڈالر کا روپے پر پلٹ کر وار دیگر کرنسیوں کا بھی بڑا جھٹکا