(حافظ شہباز علی) اولمپکس کی تیاریوں کیلئے اتھلیٹکس فیڈریشن آف پاکستان نے سٹار اتھلیٹ ارشد ندیم کو ٹریننگ کے لیے جنوبی افریقہ بھجوانے کی تیاریاں مکمل کرلیں۔
دنیا بھر میں پاکستان کا نام روشن کرنے والے سٹار اتھلیٹ ارشد ندیم کو اولمپکس کی تیاری کے لئے جنوبی افریقہ بھجوانے کی تیاریاں مکمل کر لیں گی، ویزہ جاری ہونے کے اگلے روز ہی ارشد ندیم ٹریننگ جنوبی افریقا روانہ ہوجائیں گے، ارشد ندیم جنوبی افریقا میں دنیا کے بہترین جیولن تھرو کوچ ٹریسیس کی زیر نگرانی ٹریننگ کریں گے۔
یہ بھی پڑھیں: ثانیہ مرزا کا ویڈیو پیغام وائرل، ایسی بات کہی کے دھوم مچ گئی
ٹریسیس اور اتھلیٹکس فیڈریشن آف پاکستان کے درمیان معاملات طے پاچکے ہیں، وزیراعظم پاکستان میاں شہباز شریف نے اعلی حکام کو ارشد ندیم کے ویزے کے انتظامات کرنے کے احکامات جاری کر رکھے ہیں، آئندہ ایک سے 2 روز میں ارشد ندیم کو جنوبی افریقہ کا ویزہ جاری ہونے کی توقع ہے۔
واضح رہے کہ ٹریسیس پیرس اولمپکس تک ارشد ندیم کی ٹریننگ کا مکمل پلان تیار کریں گے۔