محکمہ موسمیات کی بارش کی پیش گوئی
Stay tuned with 24 News HD Android App
(روزینہ علی ) وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں بارش کیساتھ ژالہ باری نے موسم خوشگوار بنا دیا۔
محکمہ موسمیات کے مطابق اسلام آباد میں آج رات مزید بارش کا امکان ہے جبکہ ملک کے بیشتر علا قوں میں موسم خشک رہے گا،بالائی خیبر پختونخوا، گلگت بلتستان ،کشمیر ، اورخطہ پوٹھوہار میں چند مقامات پر جھکڑ چلنے اور گرج چمک کے ساتھ بارش اور بلند پہاڑوں پر برفباری کا امکان ہے۔
آئندہ روز کے موسم سے متعلق محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ اسلام آباد اور گر دو نواح میں مطلع جزوی ابر آلود رہے گا ۔خیبرپختونخواکے بیشتر با لائی اضلاع میں مطلع جزوی ابر آلود رہنے کے علاوہ چترال، دیر،سوات، شانگلہ ، کوہستان، بونیر،مالا کنڈ، ایبٹ آباد، مانسہرہ،ہری پور اور با جوڑ میں چند مقا مات پر جھکڑ چلنےاور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔
اسی طرح پنجاب کے بیشتر اضلاع میں مو سم خشک اور جنوبی اضلاع میں گرم رہے گا۔ تا ہم مری،گلیات میں چند مقا ما ت پر جھکڑچلنے اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔ جنوبی پنجاب میں تیز ہوائیں / جھکڑچلنے اور گرج چمک کے ساتھ ہلکی بارش ہو سکتی ہے۔
رپورٹ کے مطابق بلوچستان کے بیشتر اضلاع میں مو سم خشک رہے گا۔ تاہم جنوبی اضلاع میں مطلع جزوی ابر آلود رہنے کے علاوہ تربت، پنجگور، خضدار، چا غی اورواشک میں تیز ہواؤں /جھکڑ چلنے اور گرج چمک کے ساتھ بارش متوقع ہے، ادھرسندھ کے بیشتر اضلاع میں موسم خشک اور گرم رہنے کا امکان ہے۔کشمیر اور گلگت بلتستان میں مطلع ابر آلود رہنے کے علاوہ چند مقا مات پر تیز ہواؤں/ گرج چمک کے ساتھ بارش اور بلند پہاڑوں پر برفباری کا امکان ہے۔
یہ بھی پڑھیں: بیروزگار نوجوانوں کیلئے بڑی خوشخبری ، بھرتیوں پر عائد پابندی ختم