(عثمان خان)قائم مقام امیر جماعت اسلامی لیاقت بلوچ نے کہاہے کہ سینیٹ کے انتخابات مشکوک اور متنازع ہیں،موجودہ صورتحال میں چیئرمین، ڈپٹی چیئرمین سینیٹ کا انتخاب آئین سے متصادم ہو گا۔
لیاقت بلوچ کا اپنے بیان میں کہناتھا کہ پی ٹی آئی کے حق کی مخصوص نشستیں دوسری پارٹیوں کو دی گئیں،کے پی اسمبلی میں مخصوص نشستوں پر امیدواروں نے حلف نہیں اٹھایا،قائم مقام امیر جماعت اسلامی کا کہناتھا کہ ایوان بالا اس وقت غیر فعال، اس کی فعالیت سپریم کورٹ کے فیصلے سے مشروط ہے، ان کاکہناتھا کہ سیاسی جماعتیں اپنے اندر جمہوریت لائیں، انٹراپارٹی الیکشن کرائے جائیں، لیاقت بلوچ نے کہاکہ ججز کو ڈرانے دھمکانے اور مشکوک لفافے بھیجنے کے قبیح عمل کی مذمت کرتے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: عید الفطر کی چھٹیوں کا اعلان