بشری بی بی کی صحت کے معاملہ پر خیبر پختونخوا کا پنجاب حکومت کو خط
Stay tuned with 24 News HD Android App
(عامر شہزاد)سابق خاتون اول بشری بی بی کی صحت کے معاملہ پر خیبر پختونخوا حکومت نے پنجاب حکومت کو خط لکھا دیا ہے ۔
تفصیلات کے مطابق بشری بی بی کی صحت کے معاملہ پر خیبرپختونخوا حکومت نے پنجاب حکومت کو خط لکھا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ بشریٰ بی بی کے چیک اپ کیلئے ڈاکٹروں پر مشتمل ٹیم بھجوانا چاہتے ہیں،میڈیکل ٹیم بشریٰ بی بی کا مکمل چیک اپ کرے گا، وزیر اعلیٰ کی ہدایت پر وزیر صحت کے پی کے نے خط لکھا ہے،خیبرپختونخوا حکومت نے پنجاب کے چیف سیکرٹری سے رابطہ کیا ہے ۔