(ویب ڈیسک)متحدہ عرب امارات کی قومی ٹیم کے ابھرتے اسٹار محمد جواد اللہ کو حال ہی میں اختتام پذیر ڈی پی ورلڈ آئی ایل ٹی 20 سیزن 2 میں عالمی کے عظیم کھلاڑیوں سے بہت کچھ سیکھنے کو ملا۔ وہ خاص طور پر پاکستانی فاسٹ بولر محمد عامر کے ساتھ گزارے گئے وقت کو بہت پسند کرتے ہیں انہوں نے عامر کو اپنا ”رہنما“قرار دیا۔
انہوں نے کہا کہ میں ریورس سوئنگ پر کام کررہا ہوں اور محمد عامر نے اس ضمن میں مجھے بہت رہنمائی کی میں خوش قسمت تھا کہ مجھے ان کی مہارت سے سیکھنے کا موقع ملا۔ تاہم اس کے لئے ابھی بہت محنت کی ضرورت ہے وہ ہرسیشن میں بہتر ہورہے ہیں۔
متحدہ عرب امارات میں فاسٹ باﺅلرز کبھی کبھار درمیانی اور ڈیتھ اوورز میں جدوجہد کرتے ہیں اس لیے میری رائے میں ریورس سوئنگ ہمارے لیے بہت اچھا آپشن ہے۔محمد جواد اللہ نے ڈی پی ورلڈ آئی ایل ٹی 20 کے پرجوش سیزن 2 کے دوران شارجہ واریئرز کے بولنگ لائن اپ میں ایک ابھرتے کھلاڑی کے طور اپنی پوزیشن کو مستحکم کیا ہے۔ ٹورنامنٹ کا اختتام ہفتہ 17 فروری کو دبئی انٹرنیشنل اسٹیڈیم میں ہوا تھا۔ بائیں ہاتھ کے فاسٹ بالر محمد جواد اللہ نے سیزن کا اختتام صرف 8 میچوں میں 10 وکٹوں کے ساتھ کیا اور اپنی صلاحیتوں کا لوہا منوایا۔ ان کی شاندار کارکردگی نے انہیں مسلسل دوسرے سیزن میں ”بہترین یو اے ای پلیئر“ اعزاز کا مضبوط امیدوار بنادیا۔ محمد جواد اللہ نے ابوظہبی نائٹ رائیڈرز کے خلاف دلچسپ میچ میں 5 وکٹوں کے نقصان پر 3 وکٹیں حاصل کرکے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کیا تھا۔
یہ بھی پڑھیں: بیروزگار نوجوانوں کیلئے بڑی خوشخبری ، بھرتیوں پر عائد پابندی ختم