دوستوں کیساتھ اپریل فول کا پرینک کرتے ہوئے طالب علم ہلاک

Apr 03, 2024 | 23:02:PM

(ویب ڈیسک)بھارت کی ریاست مدھیہ پردیش میں ایک طالب علم اپنے دوستوں سے اپریل فول پرینک کرتے ہوئے جان سے ہاتھ دھو بیٹھا۔

بھارتی ٹی وی کے مطابق اندور سے تعلق رکھنے والے گیارہویں جماعت کے 18 سالہ طالب علم ابھیشیک نے دوستوں کو فون کرکے بتایا کہ وہ خود کشی کر رہا ہے۔ پھر اس نے وڈیو کال کے ذریعے اس شرارت کی لائیو اسٹریمنگ کا بھی اہتمام کیا۔ابھیشیک نے ایک اسٹول پر چڑھ کر گلے میں پھندا ڈالتے ہوئے خود کشی کی اداکاری کی مگر یہ اداکاری مہنگی پڑگئی کیونکہ سٹول سرکنے سے پھندا گلے میں پھنس گیا اور وہ جھولنے لگا۔ابھیشیک کے گلے میں پھندا دیکھ کر ایک دوست نے اس کے گھر والوں کو مطلع کیا۔ ابھیشیک کو تیزی سے قریبی ہسپتال پہنچایا گیا تاہم ڈاکٹرز نے اسے مردہ قرار دے دیا۔

یہ بھی پڑھیں: عید الفطر کی چھٹیوں کا اعلان

مزیدخبریں