(اشرف خان)پاکستان سٹاک ایکسچینج کے بورڈ آف ڈائریکٹرز کا انتخاب مکمل ، 8 ڈائریکٹرز بلا مقابلہ منتخب ہو گئے ۔
تفصیلا ت کے مطابق سٹاک ایکس چینج کے 8 ڈائریکٹرز کا انتخاب 3 سال کیلئے کیا گیا ہے ، 5امیدوار دستبردار ہو گئے ,جس کے باعث 8 ڈائریکٹرز بلا مقابلہ منتخب ہو گئے ، جن میں 4 چائنیز اور 4 ہی پاکستانی ڈائریکٹرز شامل ہیں ،آج دوپہر سالانہ اجلاس عام میں سٹاک ایکس چینج کے ڈائریکٹرز کا انتخاب ہونا تھا۔
چائنیز ڈائریکڑز میں خاتون ڈائریکٹر گو جونمے,فو ہائو,فو چائوچینگ اور یو ہینگ شامل ہیں، پاکستانی ڈائریکٹرز میں ندیم نقوی,احمد چنائے,نہال قاسم اور ایم ڈی فرخ خان شامل ہیں ، اسٹاک ایکسچینج کے بورڈ کی چیئرپرسن سابق نگران وزیر خزانہ ڈاکٹر شمشاد اختر ہیں۔
یہ بھی پڑھیں : عید الفطر کی چھٹیوں کا اعلان