ایمازون بھی ٹک ٹاک خریدنے کیلئے میدان میں آگیا

Apr 03, 2025 | 09:53:AM
ایمازون بھی ٹک ٹاک خریدنے کیلئے میدان میں آگیا
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)ایمازون نے چینی ملکیتی سوشل میڈیا ایپ ’ٹک ٹاک‘ خریدنے کے لیے وائٹ ہاؤس کو باضابطہ پیشکش جمع کرادی ہے۔

ذرائع کے مطابق کمپنی نے اس ہفتے امریکی نائب صدر جے ڈی وینس اور سیکریٹری کامرس ہاورڈ لٹ نک کو خط بھیجا، تاہم اس پیشکش کو سنجیدگی سے نہیں لیا جا رہا کیونکہ اسے اس وقت جمع کرایا گیا جب امریکہ میں ٹک ٹاک پر ممکنہ پابندی کی ڈیڈ لائن ختم ہونے والی ہے۔

یہ پیشکش ایسے وقت میں سامنے آئی ہے جب امریکہ میں ٹک ٹاک کے مستقبل پر غیر یقینی صورتحال برقرار ہے اگر بائٹ ڈانس، جو ٹک ٹاک کی ملکیت رکھتی ہے، امریکی آپریشنز فروخت کرنے میں ناکام رہی تو ایپ کو 5 اپریل سے ملک میں بند کیا جا سکتا ہے۔

مزید پڑھیں:امریکا نے ایرانی ڈرون نیٹ ورک پر پابندیاں عائدکردیں

امریکی قانون سازوں نے گزشتہ سال 19 جنوری تک فروخت کی ڈیڈ لائن دی تھی، تاہم سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایک ایگزیکٹو آرڈر کے ذریعے اس مدت میں 75 دن کی توسیع دی تھی۔

ذرائع کے مطابق ٹرمپ بدھ کے روز امریکہ میں ٹک ٹاک کے مستقبل کے حوالے سے فیصلہ سنا سکتے ہیں، مزید برآں، موبائل ٹیکنالوجی کمپنی ایپ لووِن نے بھی ٹک ٹاک خریدنے کے لیے پیشکش دی ہے۔

ٹک ٹاک ای کامرس کے لیے ایک بڑے پلیٹ فارم کے طور پر ابھرا ہے اور اس کا آن لائن مارکیٹ پلیس ”ٹک ٹاک شاپ“ تیزی سے ترقی کر رہا ہے۔ ایپ کے 17 کروڑ سے زائد امریکی صارفین اور اس کی تجارتی صلاحیت ایمازون کے لیے کشش کا باعث بن سکتے ہیں۔