سلمان خان کی فلم"سکندر"فلاپ،کتنابزنس کرسکی ہے؟

Apr 03, 2025 | 10:06:AM
سلمان خان کی فلم
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)مداحوں نے سلمان خان کی ایکشن فلم "سکندر"کومسترد کر دیا۔

بھارتی میڈیاکی رپورٹ کے مطابق فلم بینوں نے سکندر کو "کوئی اسٹوری لائن" نہ ہونے پر تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے دعویٰ کیاہے کہ یہ سلمان خان کے 37 سالہ کیرئیر کی سب سے فلاپ فلم ہے۔

ایک مداح نے انسٹاگرام پر"سکندر" کے بارے میں اپنے خیالات شیئر کرتے ہوئے اسےسنیما گھر میں"پیسہ کا ضیاع" قرار دیااوراس کے ویژول پر تنقید کرتے ہوئے اسے "گھٹیا کوالٹی کی فلم"کہا ہے۔

فلم بینوں کا کہنا ہے کہ اس فلم کی کوئی کہانی نہیں ہے، اس میں صرف سلمان کو سست رفتار میں چلتے ہوئے دکھایا گیا ہے اور انہیں AI کا استعمال کرتے ہوئے فٹ دکھایا گیا ہے،ایسا نہیں لگ رہا کہ ہم اسی سلمان خان کو دیکھ رہے ہیں جیسا کہ دبنگ میں تھا۔

ایک اور فلم بین نے کہاکہ سلمان خان کا کردار نہیں سمجھ آیا۔ ایک اور نے کہا کہ فلم فلاپ ہو جائے گی۔ 

سنیما گھر کے باہر موجود لوگوں نے فلم میں سلمان خان کی اداکاری کو بھی تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہاکہ یہ سلمان کی زندگی کی سب سے واہیات فلم تھی،سلمان کی اداکاری بھی ایک دم واہیات تھی۔

یہ بھی پڑھیں:مناہل ملک کی ایک اور فحش ویڈیولیک،سوشل میڈیا پر طوفان برپا

واضح رہے کہ سلمان خان اور رشمیکا مندنا کی فلم"سکندر" نے ریلیز کے پہلے دن 26 کروڑ اور اب تک مجموعی طور پر 84.25 کروڑ کمائے ہیں۔