شمالی وزیرستان میں تیل اور گیس کے نئے ذخائر دریافت

Apr 03, 2025 | 11:49:AM
شمالی وزیرستان میں تیل اور گیس کے نئے ذخائر دریافت
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز)شمالی وزیرستان میں تیل اور گیس کے نئے ذخائر دریافت ہوگئے۔

ماڑی پیٹرولیم کی جانب سے اس حوالے سے جو اعلامیہ جاری کیا گیا ہے اس میں بتایا گیا ہے کہ ابتدائی تخمینے میں وزیرستان بلاک سے یومیہ 2 کروڑ مکعب فٹ گیس حاصل ہو سکے گی۔

اعلامیے میں بتایا گیا ہے کہ نئی دریافت سے یومیہ 122 بیرل خام تیل بھی حاصل ہو گا۔

اس سے قبل گزشتہ ماہ ماڑی انرجیزلمیٹڈ نے بھی شمالی وزیرستان میں تیل اور گیس کی دریافت کا اعلان کیا تھا۔

یہ بھی پڑھیں:تیزہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش: محکمہ موسمیات نے پیشگوئی کردی

گزشتہ ماہ ماڑی انرجیز کی جانب سے جاری اعلامیے میں ابتدائی طور پر یومیہ 2 کروڑ 4 لاکھ مکعب فٹ گیس اور یومیہ 117 بیرل خام تیل حاصل ہونے کا بتایا گیا تھا۔