انگلش کرکٹ بورڈ کے فیصلے سے شرمیلا ٹیگور پریشان، بھارتی کرکٹ بورڈ نے چپ سادھ لی

Stay tuned with 24 News HD Android App

(24 نیوز) انگلش کرکٹ بورڈ نے پٹودی ٹرافی ختم کرنے کا فیصلہ کرلیا ہے جس پر ان کی اہلیہ شرمیلا ٹیگور پریشان ہوگئیں تاہم بھارتی بورڈ خاموش ہے۔
انگلینڈ اینڈ ویلز کرکٹ بورڈ نے بھارتی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان ٹائیگر نواب منصور علی خان پٹودی سے منسوب پٹودی ٹرافی ختم کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے، یہ ٹرافی بھارت اور انگلینڈ کے درمیان انگلینڈ میں کھیلی جانے والی ٹیسٹ سیریز کے فاتح کو دی جاتی تھی۔
مزید پڑھیں:باؤنسر لگنے کے بعد حارث رؤف کی حالت اب بہتر، ٹیم کے ہمراہ سفر بھی کیا
جون میں ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ فائنل کے بعدبھارتی کرکٹ ٹیم نے انگلینڈ کا دورہ کرنا ہے تاہم سیریز سے قبل اس بارے میں باضابطہ اعلان کیا جائے گا ، جون جولائی میں روہت شرما کی قیادت میں بھارتی کرکٹ ٹیم انگلینڈ میں پانچ ٹیسٹ میچوں کی سیریز کھیلے گی۔
ای سی بی نے بھارت کے سابق کپتان مرحوم منصور علی خان پٹودی کے بیٹے، بالی وڈ اداکار سیف علی خان کو خط لکھ کر اس فیصلے سے آگاہ کیا جس نے منصور علی خان کی اہلیہ، مشہور اداکارہ شرمیلا ٹیگور کو شدید صدمے میں مبتلا کر دیاہے ۔