ماہین سے شادی کا فیصلہ پہلی ملاقات میں ہی کر لیا تھا: شہریار منور

Apr 03, 2025 | 13:08:PM
ماہین سے شادی کا فیصلہ پہلی ملاقات میں ہی کر لیا تھا: شہریار منور
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: سوشل میڈیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)معروف اداکار شہریار منورصدیقی نے کہا ہے کہ انہوں نے پہلی ملاقات میں ہی ماہین صدیقی سے شادی کا فیصلہ کر لیا تھا

شہریار منور حال ہی میں اداکار احمد علی بٹ کی پوڈکاسٹ میں شریک ہوئے جہاں انہوں نے شوبز سمیت نجی زندگی سے متعلق بھی گفتگو کی۔

دوران گفتگو حال ہی میں رشتہ ازدواج میں منسلک ہونے والے شہریارمنور نے بتایا کہ ان کی ماہین صدیقی سے پہلی ملاقات 4 سے 5 سال قبل ہدایت کار عاصم رضا کے گھر پر ہوئی تھی جس کے بعد وہ بس دوست تھے۔

شہریار منور نے کہا کہ ڈیڑھ سال قبل وہ ماہین صدیقی کے ساتھ سنڈے کافی پر گئے اور وہ کافی کب ڈنر میں تبدیل ہوگئی انہیں پتہ ہی نہیں چلا کیونکہ انہیں ماہین صدیقی کے ساتھ وقت کا اندازہ ہی نہیں ہوا اور پورا دن ایک ساتھ گزر گیا۔

یہ بھی پڑھیں:جان ریمبو کی ڈائریکشن میں تیار ہونیوالا گیت "منڈا ریٹرن"شائقین کو بھا گیا

معروف اداکار نے بتایا کہ وہ ماہین سے ان کی پہلی باقاعدہ ملاقات تھی اور اس پہلی ملاقات میں ہی انہیں سمجھ آگئی تھی کہ ماہین ہی وہ لڑکی ہے جس کے ساتھ وہ اپنی پوری زندگی گزارنا چاہیں گے،انہوں نے اس کافی ڈیٹ کے بعد جلد ہی ماہین صدیقی کو اپنے والدین سے ملوا دیا اور پھر جلد ان سے شادی بھی کر لی۔