سٹیٹ بینک نے بینکوں کو 2016 ارب روپے فراہم کر دیے

کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App

(ویب ڈیسک)سٹیٹ بنک آف پاکستان نے اوپن مارکیٹ آپریشن کے ذریعے ملکی بینکوں کو 2016 ارب روپے فراہم کر دیے تاکہ بینکنگ سسٹم میں استحکام رہے۔
سٹیٹ بینک آف پاکستان کے مطابق بینکوں کو 2016 ارب روپے فراہم کر دیے گئے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں:وزیر اعظم کا گھریلو صارفین کیلئے بجلی کی قیمتوں میں7.41 روپے فی یونٹ کمی کا اعلان
سٹیٹ بینک آف پاکستان کی جانب سے جاری کیے گئے اعلامیے کے مطابق بینکوں کو رقم کی فراہمی 4 دن کے لیے کی گئی ہے،سٹیٹ بینک کے مطابق بینکوں کو رقم کی فراہمی 12.09 فیصد سالانہ شرحِ سود پر کی گئی ہے۔