(ویب ڈیسک)بھارتی ریاست تلنگانہ کے دارالحکومت حیدرآباد کے مضافات میں ایک 25 سالہ جرمن خاتون کو ٹیکسی ڈرائیور نے مبینہ طور پر اس وقت زیادتی کا نشانہ بنایا جب وہ ہوائی اڈے کی طرف جارہی تھی۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق عصمت دری کا واقعہ راچاکونڈہ پولیس کمشنریٹ کے پہاڑی شریف پولیس اسٹیشن کے علاقے مامی پلی میں پیش آیا۔ متاثرہ جرمن خاتون نے ایمرجنسی نمبر پر پولیس سے شکایت کی۔ پولیس نے مبینہ طور پر ایک مشتبہ شخص کو گرفتار کر لیا ہے اور اس سے پوچھ گچھ کر رہی ہے۔پولیس کے مطابق جرمن خاتون حیدرآباد میں اپنے ایک دوست سے ملنے جارہی تھی۔ وہ کچھ دوسرے لوگوں کے ساتھ دن کے وقت ٹیکسی میں شہر کا دورہ کرتی تھی۔ کیب ڈرائیور دیگر مسافروں کو اتارنے کے بعدجرمن خاتون کو ڈراپ کرنے کیلئے ائیرپورٹ جا رہا تھا کہ راستے میں اس نے میں ایک ویران جگہ پر کار روکی اور مبینہ طور پر اسکی عصمت دری کی اور فرار ہوگیا۔ متاثرہ کی جانب سے فون پر پولیس سے شکایت کرنے کے بعد پولیس نے مجرم کا سراغ لگانے کے لیے خصوصی ٹیمیں تشکیل دیں۔ پہاڑی شریف پولیس اسٹیشن میں بھارتیہ نیا سنہتا (بی این ایس) کی دفعہ 64 کے تحت عصمت دری کا کیس درج کر لیا گیا ہے۔پولیس نے خاتون کو طبی معائنے کے لیے بھیج دیا۔ اس کی حالت مستحکم بتائی جاتی ہے۔ پولیس نے ان افواہوں کی تردید کی کہ خاتون کے ساتھ اجتماعی عصمت دری کی گئی۔ ان کا کہنا تھا کہ صرف ایک شخص ملوث تھا۔ پولیس نے واقعے کا سنجیدگی سے نوٹس لیتے ہوئے مجرم کی گرفتاری کے لیے خصوصی ٹیمیں تشکیل دے دی ہیں۔
یہ بھی پڑھیں:گڈو بڑافراڈیا نکلا،مذہب کے نام پر دھوکہ دیکر لڑکی سے شادی کرلی،پھر کیا ہوا ؟