(24نیوز)وزیراعظم شہبازشریف کے اعلان کے بعد ملک بھر کے بجلی صارفین کیلئے اچھی خبرآگئی۔
ماہانہ فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ کی مد میں بھی بجلی کی قیمت میں کمی کردی گئی،کراچی کیلئے بجلی کی قیمت میں 3روپے 2پیسے فی یونٹ کمی کردی گئی،کراچی کے علاوہ باقی ملک کیلئے بجلی 46پیسے فی یونٹ سستی کردی گئی،قیمتوں میں کمی سے متعلق الگ الگ نوٹیفکیشن جاری کردیئے گئے۔
نوٹیفکیشن کے مطابق بجلی صارفین کو کمی کا ریلیف اپریل کے بلوں میں ملے گا،کے الیکٹرک کیلئے بجلی جنوری 2025کی ماہانہ ایڈجسٹمنٹ میں سستی کی گئی جبکہ باقی ملک کیلئے فروری 2025کی ایڈجسٹمنٹ میں بجلی کی قیمت میں کمی کی گئی۔
یہ بھی پڑھیں:آئی پی ایل کو پہلا بڑا دھچکا، اہم فاسٹ بولر ایونٹ چھوڑ کر اپنے ملک واپس چلے گئے