مودی وقف (ترمیمی) بل واپس لیں،مسلم کمیونٹی کو شدید نقصان پہنچے گا ،وزیراعلی تامل ناڈو

Apr 03, 2025 | 21:18:PM
مودی وقف (ترمیمی) بل واپس لیں،مسلم کمیونٹی کو شدید نقصان پہنچے گا ،وزیراعلی تامل ناڈو
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک) بھارت کی ریاست  تامل ناڈو کے وزیر اعلیٰ ایم کے اسٹالن نے وزیر اعظم نریندر مودی پر زور دیا کہ وہ وقف (ترمیمی) بل 2025 کو مکمل طور پر واپس لیں اور یہ کہا کہ اس بل سے مسلم کمیونٹی کے مفادات کو شدید نقصان پہنچے گا اور ان کی مذہبی خود مختاری کو کمزور کرےگا۔ 
میڈیا رپورٹس کے مطابق اپوزیشن جماعتوں کے شدید اعتراضات کے درمیان ترمیمی بل بدھ کے روز  پارلیمنٹ میں پیش کیا گیا۔  ایم کے  اسٹالن نے نریندرمودی کو لکھے ایک نیم سرکاری خط میں جس کی کاپیاں میڈیا کو جاری کی گئیں میں کہا کہ وقف ایکٹ میں مجوزہ ترمیم وقف املاک کے پر وژن اور تحفظ میں وقف بورڈ کے اختیارات اور ذمہ داریوں کو کمزور کر دے گی۔

یہ بھی پڑھیں:گڈو بڑافراڈیا نکلا،مذہب کے نام پر دھوکہ دیکر لڑکی سے شادی کرلی،پھر کیا ہوا ؟