محسن نقوی نے با ضابطہ ایشین کرکٹ کونسل کے نئے صدر کا چارج سنبھال لیا

Stay tuned with 24 News HD Android App

(24نیوز)چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ محسن نقوی نے با ضابطہ طور پر ایشین کرکٹ کونسل کے صدر کا عہدہ سنبھال لیا۔
محسن نقوی نے آج ایشین کرکٹ کونسل (ACC) کے نئے صدر کے طور پر چارج سنبھال لیا ہے۔ ان کی تقرری ایشین کرکٹ کے لیے ایک نئے دور کا آغاز ہے۔
ایشین کرکٹ کونسل کی جانب سے جاری آفیشل بیان میں محسن نقوی نے کہا، "ایشین کرکٹ کونسل کے صدر کے طور پر کام کرنا میرے لیے بڑا اعزاز ہے۔ ایشیا کرکٹ کا دل ہے، اور میں سب رکن بورڈز کے ساتھ مل کر کرکٹ کو مزید آگے لے جانے کی کوشش کروں گا۔ ہم سب مل کر نئے مواقع پیدا کریں گے اور ایشیائی کرکٹ کو نئی بلندیوں تک پہنچائیں گے۔ میں اپنے پیشرو صدر کا شکریہ ادا کرتا ہوں۔"
محسن نقوی نے سری لنکا کرکٹ (SLC) کے صدر شامی سلوا کی جگہ لی ہے۔ شامی سلوا نے کہا کہ ایشین کرکٹ کونسل کے تمام رکن بورڈز نے مل کر ACC کو ایک بلند مقام تک پہنچایا ہے اور انہیں پورا یقین ہے کہ نقوی کی قیادت میں ACC مزید کامیاب ہو گا۔
محسن نقوی کی قیادت میں، ایشین کرکٹ کونسل کرکٹ کے ترقیاتی پروگرامز، نوجوانوں کو کرکٹ میں شامل کرنے، اور ایشیائی کرکٹ کو دنیا بھر میں اہم بنانے کے لیے کام کرے گی۔
یہ بھی پڑھیں:لوگوں کے چہروں پر مسکراہٹیں بکھیرے والا معروف اداکارہ انتقال کرگیا