(24 نیوز)قومی اسمبلی کا اجلاس آج سہ پہر چار بجے ہوگا، آج نجی کاروائی کا دن ہے،122 نکاتی ایجنڈا جاری کر دیا گیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق آج ہونیوالے اجلاس میں اراکین نجی بلز پیش کرینگے،وفاقی دارالحکومت میں پولن الرجی کے کیسز میں اضافے کا معاملہ آج بھی ایجنڈے میں شامل ہے،قومی اسمبلی کے قواعد و ضوابط میں ترامیم بھی پیش ہونگی، اراکین کی مختلف قراردادیں اور تحاریک پر بحث بھی ایجنڈے کا حصہ ہو گی،اپوزیشن حکومت کے جاری کردہ مختلف آرڈینننسز کو نامنظور کرنے کی قراردادیں بھی ایوان میں لائے گی جبکہ قائمہ کمیٹیوں کی رپورٹس بھی ایوان میں پیش ہونگی۔
یہ بھی پڑھیں: کورونا کی بیماری سے مزید 67افراد کا انتقال،کیسز کی مثبت شرح7.19فیصد