نشے کیلئے پیسے کیوں نہیں دیئے۔۔ ظالم بیٹےنے ماں اور بھانجی کو قتل کر دیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24نیوز)پشاور میں نشے کے عادی بیٹے نے نشے کے لئے پیسے نہ دینے پر اپنی ماں اور بھانجی کو چھریوں کے وارکر کے موت کے گھاٹ اتار دیا۔
پولیس کے مطابق پشاور کے علاقے متنی اضاخیل میں نوجوان نے اپنی والدہ سے نشے کے لئے پیسے مانگے۔پیسے نہ ملنے پر نشئی بیٹے نے اپنی والدہ اور موقع پر موجود بھانجی پر چھریوں سے حملہ کر کے انہیں قتل کر دیا۔پولیس کا کہنا ہے کہ نوجوان نشے کا عادی ہے جو بیوی کو بھی طلاق دے چکا ہے۔پولیس نے ملزم کو گرفتار کر کے طبی امداد کے لئے ہسپتال منتقل کر دیا اورمقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کر دی۔
یہ بھی پڑھیں: کورونا کی بیماری سے مزید 67افراد کا انتقال،کیسز کی مثبت شرح7.19فیصد