(24نیوز) ہنجروال کے علاقےسے4لڑ کیوں کےاسرار طور پر لاپتہ ہونے کا واقعہ،پولیس نے اہلخانہ کی درخواست پراغواء کا مقدمہ درج کر لیا جبکہ آئی جی پنجاب نےواقعہ کا نوٹس لیتے ہوئےسی سی پی او سے رپورٹ طلب کر لی۔
تفصیلات کے مطابق ہنجروال پولیس کا کہنا ہے کہ شہری عرفان کی مدعیت میں اغواء کی دفعات کے تحت مقدمہ درج کیا گیا ہے ۔ مدعی مقدمہ نے مؤقف اختیار کیا ہے کہ اس کی بیٹیاں 10 سالہ انعم اور 11 سالہ کنیزہ پڑوسی اکرم کی بیٹی 14 سالہ عائشہ اور 8 سالہ ثمرین کے ہمراہ اورنج لائن ٹرین میں سفر کی نیت سے گھر سے نکلیں، جو دو روز گزرنے کے بعدبھی گھر نہ لوٹیں۔ آئی جی پنجاب نے پراسرار طور پر لاپتہ ہونے والی لڑکیوں کا جلد سراغ لگانے کا بھی حکم دیا ہے ۔
بچیوں کی گمشدگی پر اعلیٰ حکام نے فوری طور پر نوٹس لیتے ہوئے متعلقہ حکام کو ہدایت کی ہے کہ بچیوں کی تلاش کے لئے تمام ممکنہ دستیاب وسائل استعمال کئے جائیں ۔
یہ بھی پڑھیں: نشے کیلئے پیسے کیوں نہیں دیئے۔۔ ظالم بیٹےنے ماں اور بھانجی کو قتل کر دیا