(24نیوز) ملک بھر میں کورونا کے وار تھم نہ سکے،کراچی میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے مثبت کیسز کی شرح 20 اعشاریہ 11 فی صدر رہی۔
محکمۂ صحت سندھ کے ترجمان کے مطابق اس دوران کراچی میں 9 ہزار 66 کورونا ٹیسٹ کئے گئے جن میں سے 1 ہزار 823 افراد میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی۔حیدر آباد میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے مثبت کیسز کی شرح 13 اعشاریہ 28 فیصد رہی، جہاں اس دوران 1 ہزار 303 کورونا ٹیسٹ کیئے گئےجن میں سے 173 افراد میں کورونا کی تصدیق ہوئی۔کراچی اور حیدرآباد کے علاوہ سندھ کے دیگر اضلاع میں گزشتہ 24 گھنٹوں میں کورونا وائرس کی شرح 6 اعشاریہ 74 فیصد رہی،جہاں 8 ہزار 179 کورونا ٹیسٹ کیئے گئے، جبکہ 551 افراد میں کورونا کی تصدیق ہوئی۔
ترجمان کے مطابق سندھ بھر میں کورونا وائرس کے مثبت آنے کی شرح 13 اعشاریہ 69 فیصد ریکارڈ ہوئی ہے، جہاں 18 ہزار 618 کورونا ٹیسٹ ہوئے، جبکہ کُل 2 ہزار 549 افراد میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی۔ سندھ بھر میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے باعث 36 افراد انتقال کر گئے۔
یہ بھی پڑھیں: کورونا کی بیماری سے مزید 67افراد کا انتقال،کیسز کی مثبت شرح7.19فیصد