کورونا کے بعد اب کانگو وائرس :5مریضوں میں تشخیص

Aug 03, 2021 | 10:47:AM
 کورونا کے بعد اب کانگو وائرس :5مریضوں میں تشخیص
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز)بلوچستان میں ابھی کورونا کی وبا ختم نہیں ہوئی کہ  کانگو وائرس کے 5 نئے مریض سامنے آگئے۔

 میڈیکل سپرنٹنڈنٹ فاطمہ جناح ہسپتال ڈاکٹر نو ر اللہ موسیٰ خیل نےبتایا کہ کانگو میں مبتلا 3 مریضوں کا تعلق کوئٹہ، ایک کا پشین اور ایک کاکان مترزئی سے ہے جنہیں کوئٹہ کے فاطمہ جناح چیسٹ اینڈ جنرل ہسپتال میں داخل کردیا گیاہے۔

ہسپتال کےایم ایس کا کہنا ہے کہ کانگو وائرس کے شبے میں 7 مریض ہسپتال لائے گئے جن میں سے 5 میں کانگو وائرس کی تصدیق ہوئی۔ڈاکٹر نو ر اللہ موسی خیل نے بتایا کہ کانگو میں مبتلا مریضوں کی عمریں 20 سے 40 سال کے درمیان ہیں۔

 یہ بھی پڑھیں:      بغیر شناختی کارڈ کے ویکسینیشن :کوائف اپنے ہمراہ لائیں