راولپنڈی:مبینہ پولیس مقابلے میں  دو موٹرسائیکل سوار زخمی ، دو فرار

Aug 03, 2021 | 10:58:AM
راولپنڈی:مبینہ پولیس مقابلے میں  دو موٹرسائیکل سوار زخمی ، دو فرار
کیپشن: فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)راولپنڈی کے علاقے گلزار قائد میں مبینہ پولیس مقابلے کے دوران دو موٹرسائیکل سوار زخمی ہوگئے۔ 

تفصیلات کے مطابق پولیس مقابلے کے دوران دو موٹرسائیکل سوار موقع سے فرار اور دو  کو گرفتار  کر لیا گیا ہے۔ راولپنڈی پولیس نے دعوی کیا ہے کہ موٹرسائیکل سواروں نے روکے جانے پر پولیس اہلکاروں پر فائرنگ کی،پولیس نے گرفتارافراد سے اسلحہ اور موٹرسائیکل قبضے میں لے لیا۔ پولیس کا کہنا ہے کہ گرفتار افراد کا کریمنل ریکارڈ چیک کیا جارہا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: قومی اسمبلی کا اجلاس آج ،اراکین نجی بلز پیش کرینگے