مائرہ قتل کیس ۔۔چالان عدالت میں پیش۔۔ملزم طلب
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24نیوز) لاہور کے علاقے ڈیفنس میں قتل ہونے والی لڑکی مائرہ کیس میں بڑی پیش رفت، پراسیکیوشن نے مائرہ قتل کیس کا چالان سماعت کے لئے منظور کرلیا ۔
تفصیلات کے مطابق پراسکیوشن نے مائرہ کے قتل کیس کا چالان عدالت میں جمع کروا دیا جس کو سماعت کیلئے منظور کرلیا گیا ہے، گزشتہ سماعت پر مائرہ قتل کیس چالان پر 48 عتراضات لگ گئے تھے ۔ چالان کی کاپیاں ملزموں کو فراہم کرنے کیلئے سیشن عدالت نے ملزموں کو جیل سے طلب کرلیا ہے۔
خیال رہے کہ تھانہ ڈیفنس بی پولیس نے مائر ہ قتل کیس میں ملزم ظاہر جدون کو حراست میں لیاتھا، مائر ہ کو 3مئی کو قتل کیاگیا،ملزم کے وکیل زرک خا ن کے مطابق ظاہرجدون 27مئی تک ضمانت پر تھاوہ اپنے بھائی اور کز ن کے ہمراہ شامل تفتیش ہونے تھانے آیا تھا،مائرہ کےوالدکا کہناتھا کہ ماہرہ کو اس کے دوست ورغلا کر پاکستان لائے اور پھر قتل کردیا، ماہرہ نے ظاہر جدون کو شادی سے انکار کردیا تھا۔
یہ بھی پڑھیں: اورنج لائن ٹرین کی سیر۔۔لاہورسے4لڑ کیاں لاپتہ